منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی :نواز شریف

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور امن کے لیے سارک ممالک کو اہمیت دیتے ہیں ، خطے میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے کیبنٹ سیکرٹریز اور سارک ممالک کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی امن کے لئے سارک ممالک کو اہمیت دیتے ہیں۔ پونے دو ارب کی آبادی جنوبی ایشیا کی بڑی مارکیٹ ہے ، وسائل سے استفادہ کر کے ترقی حاصل کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، وسائل کے درست استعمال سے عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکتا ہے۔ امن کے قیام کے لئے سارک ممالک کو کردارادا کرنا چاہیئے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی امنگیں سارک تنظیم کے ایجنڈے پر ہیں ، سارک کے پلیٹ فارم سے غربت کا خاتمہ ترجیح ہے۔ سول سروسز ریفارم کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں بیرسٹر ظفر اللہ خان ، ارجون بہادر ، سیکرٹری جنرل سارک سعید عبدالناسس یوسفی ، افغانستان سفیر محمد مشرف حسین ، بنگلا دیش ، بھارت ، بھوٹان ، نیپال اور سری لنکا کے کیبنٹ سیکرٹری شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…