منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل 2015 کی منظوری دے دی

datetime 16  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم بل 2015 کی منظوری دے دی ہے جس میں کمپیوٹر سے کئے جانے والے جرائم کی روک تھام کے لئے نئی سزاو¿ں کا تعین کیا گیا ہے۔چیرمین کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمپیوٹر سے کئے جانے والے جرائم کی روک تھام کے لئے الیکٹرانک کرائم بل 2015 پیش کیا گیا جس کے تحت حساس اور قومی نوعیت کے ڈیٹا تک رسائی اور اسے چرانے پر 6 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ، ہیکنگ اور کمپیوٹر معلومات تک غیر قانونی رسائی پر 3 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ جب کہ کسی تصویر کے حصے تبدیل کرکے انٹرنیٹ پر اس کی تشہیر کو قابل تعذیر جرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔الیکٹرانک کرائم بل میں کمپیوٹر سے کئے جانے والے مزید جرائم کی روک تھام کے لئے

مزید پڑھئے:ایئرمالٹا کا اپنے پائلٹ اور ایئرہوسٹس کو شادی کا انوکھا فضائی تحفہ

نئی سزاو¿ں کا تعین کرتے ہوئے نفرت انگیز لٹریچر وتقاریر کی تشہیر پر 5 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ اور غیر قانونی سموں کی فروخت پر 3 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ تجویز کیا گیا ہے جب کہ حساس آن لائن نظام میں مداخلت پر 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ اور سائبر ٹیررازم کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 5 کروڑ جرمانے کی سزا کی تجویز بھی بل میں شامل ہے۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اسلامی اقدار، قومی تشخص، ملکی سیکیورٹی اور دفاع کے خلاف مواد بند کرنے کی پابند ہوگی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…