اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جینز کی پینٹ کی فرنٹ جیب میں ایک اور چھوٹی جیب بھی ہوتی ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ چھوٹی جیب جینز کی پینٹ میں کیوں بنائی جاتی ہے، یہ کوئی فیشن،سٹائل یا کسی برینڈ کی منفرد لُک نہیں بلکہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ چھوٹی دراصل ’’واچ پاکٹ ہے‘‘جسے 1800 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔
اس جیب کی خالق معروف جینز بنانے والی کمپنی لیوائس ہے ۔ دراصل اس عرصے میں امریکن کائو بوائے اپنی چین والی گھڑی ویس کوٹ کی جیب میں رکھا کرتے تھے اور اسی گھڑی کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے معروف جینز بنانے والی کمپنی لیوائس نے جینز کی پینٹ میں یہ چھوٹی جیب بنانے کا آغاز کیا تاکہ چین کلاک یعنی چین کے ساتھ منسلک گھڑی کو محفوظ رکھا جا سکے۔