بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی سعودی عرب میں ملازمت کیلئے تیار ہو جائیں سعودی کمپنیوں میں 3 لاکھ ملازمین کی آسامیاں!!

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ” رؤی المدینہ ” کمپنی قائم کردی اور ” رؤی الحرم المکی” کمپنی قائم کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ یہ دونوں کمپنیاں دو سے تین لاکھ 60 ہزار اسامیاں پیدا کریں گی۔ جن میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔رؤی المدینہ کمپنی مسجد النبوی شریف

کے اطراف زائرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کھپانے والے منصوبے نافذ کرے گی۔ مدینہ منورہ کے سفر کو یادگار بنانے کیلئے مختلف منصوبے روبہ عمل لائے گی۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق 2030 ءتک مدینہ منورہ کے زائرین کی سالانہ تعداد 23 ملین تک پہنچ جائے گی۔ کمپنی مسجد نبوی کے مشرق میں 1.3 ملین مربع میٹر کے رقبے کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔ ایک دن میں 240 ہزار مسافروں کی رہائش کا بندوبست کرے گی۔80 ہزار کمرے اور 500 مکانات تیار ہونگے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ رؤی الحرم المکی کمپنی حرم شریف کے شمال میں 8 لاکھ 45 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر منصوبوں کا پہلا مرحلہ نافذ کرے گی۔ 115 عمارتیں قائم ہونگی۔ 3 لاکھ 10 ہزار مسافروں کیلئے 70 ہزار کمرے بنوائے گی۔ پہلے مرحلے میں 9 ہزار مکانات مہیا ہونگے۔4 لاکھ سے زیادہ نمازیوں کیلئے گنجائش پیدا کی جائے گی اس منصوبے کا خانہ کعبہ سے آخری حصہ 1430 میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ یہ کمپنی مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرے گی۔ اس کی بدولت 2030 میں 160 ہزار سے زیادہ اسامیاں پیدا ہونگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…