اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ا ج جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے جبکہ تحریک انصاف کے ٹاسک فورس کی معاونت کے لئے مقرر کردہ وکیل رہنما عبدالحفیظ پیرزادہ برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اج سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیش ہوسکتے ہیں اس سلسلے میں اج پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر فیصلہ کریں گے۔تحریک انصاف کی ٹاسک فورس کے معاونت کے لئے سینیئر وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ کی خدمات حاصل کرلیں ہیں جو برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں پر انھوں نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور جوڈیشل کمشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا ج وہ بھی جوڈیشل کمشن کے سامنے تحریک انصاف کی ٹاسک فورس کے ہمراہ پیش ہوسکتے ہیں۔