اسلام آباد(نیوزڈ یسک )وفاقی وزیر داخلہ کا فیس بک پیج، ایک لاکھ کے قریب فالوور، مگر تلاش جاری تھی اس شخص کی جس نے بغیر اجازت یہ اکاﺅنٹ بنایا تھا۔ بالاخر وہ مل گیا اور چوہدری نثار نے نوجوان فخر اقبال کے کام کو سراہتے ہوئے اپنے نام کے فیس بک پیج کو سرکاری درجہ دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہمیں شرمندہ ہو کر اس بات کااعتراف کرتا ہوں کہ جہاں تک سوشل میڈیا کا تعلق ہے اس معاملے میں جاہل ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ کا تو سوشل میڈیا سے کوئی لینا دینا ہی نہیں تاہم کسی گمنام نے چوہدری نثار کےنام کا فیس بک پیج بنایا اور ایسا خوب چلایا کہ ایک ہی سال میں 93 ہزار فالوور بھی بن گئے۔ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئے اور گمنام شخص بھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے فخر کے کام کو قابل فخر قرار دے دیا اور اپنے نام کے فیس بک پیج کو سرکاری درجہ بھی دے دیا۔فیس بک پیج چلانے والے فخر اقبال کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت کے وفای وزیر داخلہ چوہدری نثار کے نام کا فیس بک اکاو?نٹ چلانے پر اسے خوف بھی محسوس ہوتا تھا تاہم یہ کہہ کر دل کو دلاسہ دیتا کہ چوہدری صاحب کے نام پر کوئی غلط کام نہیں کر رہا۔
مزید پڑھئے:پیدائش کے ابتدائی چند ماہ میں بھی آٹزم کا سراغ لگانا ممکن ہوگیا، ماہرین
وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے نام کے فیس بک پیچ کو اب سرکاری درجہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنی شکایات اس پر درج کرسکتے ہیں جنہیں 24 گھنٹے کے اندر حل کرنے کے لیے ایک سیل بھی بنایا جائے گا۔