اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اختر کالونی میں پریڈی تھانے کے (ایس ایچ او) اعجاز خواجہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے،مقتول پولیس افسر کوگھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کورنگی روڈ پر اختر کالونی میں ایس ایچ او پریڈی اعجازخواجہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخی ہوگئے۔ اعجاز خواجہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق اعجاز خواجہ کو 3 سے 4 گولیاں سر اور سینے میں لگیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایس ایچ او پریڈی کے قتل کی شدید مذمت کی جبکہ واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی ساو¿تھ کی سربراہی میں قائم کردی گئی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی پریڈی پولیس نے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے دوسرے ملزم شکیل چھوٹا کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی کے پریڈی تھانے کے3تھانیداروں اور ایک ڈی ایس پی کو فائرنگ کرکے قتل کیا جاچکا ہے۔پریڈی تھانے کے ڈی ایس پی نواز رانجھا کو 16 اگست 2010 کو ا±س وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں ایم اے جناح روڈ سے گزر رہے تھے۔اسی تھانے کے ایک اور ایس ایچ او اسد 9 اپریل 2013 کو ایمپریس مارکیٹ صدر کے قریب اپنی گاڑی میں پراسرار طور پر ہلاک ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اسد کو ان کے گارڈ نے ہی گولی ماری تھی۔پریڈی تھانے میں تعینات غضنفر کاظمی کو 12 اگست 2014 کو انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے ا±س وقت سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ تھانے سے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں واقع اپنے گھر جارہے تھے جبکہ کراچی کے علاقے اخترکالونی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اعجازخواجہ اس تھانے کے چوتھے ایس ایچ او ہیں جنھیں نشانہ بنایا گیا۔پریڈی تھانہ کراچی کا اہم ترین تھانہ ہے، جس کی حدود میں ایمپریس مارکیٹ اور الیکٹرونک مارکیٹ سمیت اہم بازار اور ہوٹل آتے ہیں۔
کراچی میں کونگی روڈ پر فائرنگ سے تھانہ پریڈی کے ایس ایچ او جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































