دبئی۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آّسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ یہاں دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر سینئر کھلاڑی پر فارم نہ کریں تو ٹیم کی کارکردگی پر بڑافرق پڑتا ہے، دبئی کی وکٹ دیگر وکٹوں سے مختلف ہے اور گیند بھی بلے پر آر ہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم میں واپسی کے لئے پر امید ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف اسپنر کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی کیونکہ دبئی کی وکٹ اسپنز کے لئے سازگار ہے، تمام کھلاڑیون کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ’’اے ٹیم‘‘ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جونیئرز نے آسٹریلیا کو شکست دی تو یہ ہمارے لئے ایک اچھی مثال ہے، اگر ہم بھی اسی جذبے کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے تو ہم بھی آسٹریلیا کو شکست دے دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم میں واپسی کے لئے پر امید ہوں ،مصباح الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آج سے نئی آفر شروع
-
رمضان المبارک 2027 کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کیلیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)
-
آسٹریلیا میں منفرد واقعہ، خاتون کے ہاں مختلف والدین کے جڑواں بچوں کی پیدائش
-
’’نئے صوبوں کا قیام‘‘ ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا!
-
شعیب ملک کی چوتھی شادی ،افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا
-
فٹنس کا شوقین ڈاکٹر جم میں ورزش کے دوران اچانک گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل
-
اسکول اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
بانی پی ٹی آئی کیساتھ ڈیل کیلئے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا’ رمیش کمار کا دعویٰ
-
2 ستمبر کو اسکول کھلیں گے یا بند رہیں گے؟ اہم وضاحت
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے



















































