جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 246 میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پولنگ ممکن نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

|

حیدرآباد(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہےکہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پولنگ کرانا ممکن نہیں ہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں رینجرز کی تجاویز پر عملدرآمد کے لیے وقت کی کمی کا سامنا ہے اس لیے حلقے میں پولنگ کا عمل بائی میٹرک سسٹم کے تحت کرانا ممکن نہیں جب کہ حلقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی نہیں کی جاسکتی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بعد اگر اگلے عام انتخابات میں یہ انتظامات نہ کرسکے تو ایک سوالیہ نشان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اس لیے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا تھا جس میں این اے 246 میں پولنگ بائی میٹرک سسٹم کے تحت کرانے اور حلقے میں ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…