اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے این اے 246 میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کی مخالفت کردی، کنور نوید جمیل کہتے ہیں کہ ضمنی انتخاب میں ایسے تجربات نہ کئے جائیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل نے بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایسے تجربات نہ کئے جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بائیومیٹرک سسٹم پر اب تک بھروسہ نہیں، یہ وقت بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال کیلئے مناسب نہیں، سسٹم میں ذرا بھی خامی آئی تو پورے الیکشن پر سوال ا±ٹھ جائیں گے۔واضح رہے کہ نادرا اور الیکشن کمیشن کو کراچی کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کی تجویز دی گئی، جس پر غور کیا جارہا ہے۔