جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

نائن زیرو سے گرفتاریاں ثابت کرتی ہیں ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ہے،عمران خان

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کی جانب سے 50ارب ہرجانے کا دعوی پر جواب داخل کرادیا ہے،عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف بیان ذاتی رائے تھی سیاسی قائدین کو آزادی رائے کی پوری آزادی ہے ،درخواست ناقابل سماعت ہے خارج کی جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روزسندھ ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے 50 ارب ہرجانے دعوی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے اپنا جواب داخل کرا دیا جس میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف میرا بیان ذاتی رائے تھی اور اس حوالے سیاسی قائدین پوری آزادی حاصل ہے لہذا ایم کیو ایم نے درخواست ذاتی عناد کی بناءپر مجھ پر عدالت میں کیس کیا ہے جسے فوری طور پر مسترد کیا جائے۔عمران خان مزید موقف اختیار کیا کہ زہرہ شاہد تحریک انصاف کی رہنما تھیںاورانہوں نے الیکشن میں ایم کیو ایم کے خلاف بھر پور پارٹی مہم چلائی

مزید پڑھئے:تیز آنکھیں جھپکنے والے بے صبرے ہو تے ہیں، تحقیق

جس فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور یہ قتل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے لندن سے جاری بیان کے بعد کیا گیا ہے،جواب میں عمران خان نے مزید کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے رہنماﺅں پر سنگین مقدمات درج ہیںاور اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے متعدد کیسوں پر فیصلے بھی آ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران متعدد دہشت گرد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور یہ واقعات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔الطاف حسین کے خلاف بیان ذاتی رائے ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی قائدین کو بیان دینے کیلئے مکمل آزادی حاصل ہے،میرے خلاف ذاتی عناد پر کیس دائر کیا گیا ہے عدالت اس درخواست کو خارج کر دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…