بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مختلف ممالک پرپابندیاں لگانے کے بعدامریکہ نے پاکستانیوں کو بھی جھٹکادیدیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی آن لائن میگزین پولیٹیکو نے بتایاہے کہ امریکی صدر کی سخت ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان بھی ان اسلامی ممالک میں شامل ہوگیاہے جن کے شہریوں کو امریکی ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، شام ، یمن اور سوڈان کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی تھی

تاہم بعد میں عراق اور سوڈان کو فہرست سے خارج کرکے افریقی ملک چاڈ، شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا گیا تھا۔پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں تھا جن پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں لیکن شہریوں کو ویزے کے اجرا میں واضح کمی آئی ہے۔امریکی آن لائن میگزین کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 6 ممالک پر لگنے والی پابندی کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال 2016 کے مقابلے میں رواں سال 44 فیصد کی کمی آئی جن میں نمایاں ترین شام اور یمن کے شہری تھے۔ٹرمپ کی سفری پابندی کی زد میں آنے عرب ممالک سے 16 فیصد کمی آئی جبکہ مسلم اکثریت رکھنے والے 50 ممالک کے شہریوں کو ویزے کی کمی 8 فیصد تک گر گئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے مجموعی طور پر ویزے جاری کرنے کی تعداد بدستور برقرار رہی اور کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پولیٹیکو کے مطابق ایران کے لیے جاری ہونے والے ویزوں کی تعداد میں گزشتہ سال مارچ 2016 سے اگست 2016 کے مقابلے میں رواں سال مارچ سے اگست تک 37 فیصد کمی آئی۔صومالیہ کے شہریوں کے لیے جاری ہونے والے ویزوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…