منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سعودی سلامتی اور یمن فوج بھیجنا ’دو الگ معاملے ‘ گڈمڈ کرنا درست نہیں: اعتزاز

datetime 15  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما اور ممتاز قانون داں، اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور یمن فوج بھیجنا ’دو الگ الگ معاملے ہیں‘ جنھیں باہم گڈمڈ کرنا درست نہیں‘۔’اس حوالے سے، پاکستان کی پالیسی بلکل واضح ہے۔’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمنٹ نے یمن کے معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ا±ن کے الفاظ میں، ’قوم اس حوالے سے مخمصے میں نہیں۔ اب کوئی امکان نہیں کہ پاکستانی فوج یمن میں داخل ہو‘۔’تاہم، پارلیمنٹ کے اِس فیصلے سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ضرور دکھ پہنچا ہوگا، جس کا اظہار دبئی کے جونیئر وزیر نے کیا‘۔اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ ’سعودی عرب یا مقدس شہروں کو خطرہ ہوا تو پاکستانی قوم اپنے جذباتی لگاو¿ کے باعث اس جنگ میں کودنے پر مجبور ہوسکتی ہے‘۔لیکن، ا±نھوں نے کہا کہ، ’سعودی عرب کی سلامتی اور یمن میں فوجیں بھیجنے کا مطالبہ، دو الگ الگ معاملے ہیں۔‘ا±نھوں نے کہا کہ ’جب پاکستانی فوج کے یمن جنگ میں شرکت کا امکان ہی نہیں تو پھر اس کی کمانڈ کا سوال کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا افغانستان سمیت دیگر ممالک میں فوجیں داخل کرنے کا تلخ تجربہ ہے۔ قوم اس تجربے کو دوہرانے کی متحمل نہیں ہوسکتی‘۔اِسی پروگرام میں شریک رکن قومی اسمبلی اور خارجہ کمیٹی کے رکن، اویس لغاری نے اس امکان کو مسترد کردیا کہ یمن فوج نہ بھیجنے پر سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک سے پاکستانیوں کی بے دخلی ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ان ممالک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ’ایسا کوئی امکان نہیں کہ ردعمل کے طور پر پاکستانیوں کے خلاف انتقامی کارروائی ہو‘۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دو برادر ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرانا چاہتا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…