اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخواہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے تین ماہ کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران محکمہ انسداد دہشتگردی نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی تفصیلی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشتگردی کے 69 کیسز رجسرڈ کروائے ہیں جبکہ بھتہ خوری کے 73 کیسز رجسٹرڈ کروائے ہیں اس کے علاوہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اغواءبرائے تاوان کے کیسز میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں اور اغواء ہونے والے تیرہ افراد کو بھی بازیاب کروالیا گیا ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 55 دہشتگردوں اور 29 بھتہ خوروں سمیت 97 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے ۔