اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کرا چی سپر ہائی وے پر رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے ملزمان کی موجود گی کی مصدقہ اطلاع پر سپر ہائی وے پر افغان بستی میں چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جب کہ مزید شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔