اسلام آباد( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر جدہ روانہ ہوگئے۔ سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب کے فرماں روا ، وزیر خارجہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی فرماں روا سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ سعودی فرماں روا کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام بھی دیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پریس سیکرٹری وزیر اعلی ٰپنجاب شعیب بن عزیزبھی ہیں ،
مزید پڑھئے:بیوی کی بڑھتی بیماری کی وجہ سے شوہر نے بچہ فروخت کردیا
آج شام کو وزیر اعلیٰ پنجاب عمرہ بھی ادا کریں گے۔