اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے شیرانی میں اسلام آباد سے کوئٹہ آنے واالی مسافر بس پر لیوز اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون مسافر جاں بحق ہو گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی بس کو شیرانی کے علاقے میں لیوز اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی جس پر بس ڈرائیور نے لیوز اہلکاروں پر بس چڑانے کی کوشش کی جس پر چیک پوسٹس پر مامور لیوز اہلکاروں نے بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جو ہسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہو گئی ہے ۔ لیوز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کوئٹہ آ رہی تھی واقعہ کے بعد بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے چیک پوسٹ پر تعینات تمام اہلکاروں کو بھی معطل کر کے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چیک پوسٹ پر نہ رکنے پر لیوز اہلکاروں نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا ۔