ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

عراقی حکومت کْرد قوم کے بنیادی حقوق تسلیم کرے ،فرانسیسی صدر

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانول میکروں نے جمعہ کو عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کرد قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات تسلیم کریں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے فریقین پر صبر وتحمل سے کام لینے اور کشیدگی سے گریز پر بھی زور دیا۔ فرانس عراق کی وحدت اور خود مختار برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق فرانسیسی صدر نے عراقی وزیراعظم حیدر

العبادی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں بغداد اور صوبہ کردستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیش کش کی،بعد ازاں پیرس میں فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکروں نے عراقی وزیر اعظم العبادی کو پانچ اکتوبر کو دورہ فرانس کی دعوت دی ہے تاکہ کردوں کی آزادی کے لیے کیے گئے ریفرینڈم اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم العبادی نے دورہ فرانس کی دعوت قبول کرلی ہے۔صدر ایمانویل میکروں نے کردوں اور عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ باہمی کشیدگی بڑھانے کے بجائے داعش کے خلاف جاری جنگ کو اولین ترجیح دیں۔ داعش کی شکست عراق کے استحکام کا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکروں نے عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات چیت میں عراق کی وحدت کی حمایت کے ساتھ کردوں کے بنیادی حقوق کی بھی مکمل حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام عراقی طبقات کو متحد رہ کر داعش کے خلاف جاری لڑائی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر میکروں نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے تحمل سے کام لینا اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز وقت کی اشد ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…