منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کم تنخواہ میں امیر کیسے بنا جائے ،ماہرین نے بتا دیا‎

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس ڈھیروں پیسے ہوں اور وہ بہت زیادہ امیر ہولیکن کم تنخواہ کی وجہ سے یہ خواہش کم ہی پوری ہو پاتی ہے۔لیکن آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے کہ جن پر عمل کرکے آپ کم تنخواہ میں بھی امیر ہونے کا خواب پورا کرسکیں گے۔
 اپنی سوچ میں تبدیلی لائیں
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر کا خرچہ کرنے کے بعد جو بچتا ہے اسے محفوظ بنا لیتے ہیں جو کہ ایک اچھی عادت نہیں ہے۔آپ کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنی بچت کو ایک طرف رکھیں اور پھر دیگر خرچہ کریں۔ ضروری نہیں کہ آپ بہت بڑی رقم ہر ماہ بچائیں بلکہ کوشش کریں کہ ہر ماہ پہلے بچت کو ایک طرف رکھا جائے اور پھر باقی خرچہ کیا جائے۔
آپ کہا ں جانا چاہتے ہیں
آپ کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں ایک مقصد رکھیں اور اس کے حصول کے لئے ایک وقت طے کر لیں اور پھر اسے سامنے رکھتے ہوئے اس کے لئے کوشش کریں۔ جو لوگ بنا مقصد جیتے ہیں انہیں کامیابی تو شاید مل جائے لیکن وہ اس کا ویسے فائدہ نہیں اٹھا پاتے جیسے اٹھانا چاہیے۔
اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں
کوشش کریں کہ چادر دیکھ کر پاﺅں پھیلایا جائے اور کبھی بھی فضول خرچی کی طرف مائل نہ ہوا جائے۔اکثر لوگ موبائل اور الیکٹرانک مصنوعات پر ہر ماہ ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں اور بعض اوقات اتنی مہنگی اشیاءلے لیتے ہیں جو ان کے لئے فائدہ مند بھی نہیں ہوتیں۔یہ عادت کچھ معنوں میں فضول خرچی ہے لہذا اس عادت کو تبدیل کریں۔کوشش کریں کہ اپنی ضرورت کے مطابق اشیاءخریدی جائیں۔
بچت کی عادت
کچھ لوگوں کو بچت کی عادت بالکل بھی نہیں ہوتی اور وہ جو کماتے ہیں اڑا دیتے ہیں اور عمر کے آخری حصے میں انہیں محتاج ہونا پڑ جاتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ ابھی سے ہر ماہ کچھ رقم بچانا شروع کردیں۔ ہر ماہ دوہزار روپے بچا کر اسے انویسٹ کرتے جائیں۔20 سال کے بعد آپ کے پاس بچت اور منافع ملا کر 10لاکھ روپے سے زائد موجود ہوں گے۔
کریڈت کارڈ اور ادھار سے چھٹکارا پا لیں
اگر آپ نے بینک کے کریڈٹ کارڈ لے رکھے ہیں اور ہر ماہ ان پر آپ کو مارک اپ بھی چینا پڑتا ہے تو فوراًسے پہلے اس سے جان چھڑا لیں کیونکہ آپ کی آدھی تنخواہ تو کریڈٹ کارڈ کے مارک اپ میں جارہی ہے۔
اپنی ماہانہ رقم میں اضافے کی کوشش کریں
آپ کو ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ آپ کی ماہانہ آمدن میں اضافہ ہوجائے ۔اس مقصد کے لئے اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…