جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس , الطاف حسین لندن پولیس سٹیشن پیش

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہونے پرآج سینٹرلندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گئے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے 6 افسران الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے پولیس اسٹیشن لے کر آئے ،الطاف حسین کے وکلاء اور رابطہ کمیٹی کے سینئر اراکین محمد انور،فاروق ستار اور بابر غوری بھی ان کے ساتھ ہیںتاہم پولیس اسٹیشن کے اندر صرف الطاف حسین کے وکلاء کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔متحدہ کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں دسمبر 2014 میں توسیع دی گئی تھی۔الطاف حسین کو اینٹی ٹیررسٹ آپریشنل یونٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں باضابطہ طور پر گزشتہ برس 3 جولائی کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیاگیا تھا۔الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے عمران فاروق قتل کی تفتیش کے دوران شروع کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16ستمبر 2010 ءکو لندن میں گھر واپس جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا اور اس سلسلے میں 20 جون 2013ءکو انسداد دہشت گردی یونٹ کے 35 افسران نے شمالی لندن کے دو گھروں کی مسلسل تین دن تک تلاشی لی۔ اس دوران پولیس نے متعدد فورنزک ٹیسٹ بھی حاصل کیے۔دوران تلاشی الطاف حسین کے گھر سے بھاری مقدار میں نقدی برآمد ہوئی اورجس کے بعد دسمبر 2013 میں مزید 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔لندن پولیس کے مطابق 5 دسمبر 2013 کو 73 سالہ اور 44 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 3 جون 2014 کو 61 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا، ان تمام افراد کی ضمانت بھی اپریل 2015 تک ہے۔اس کے بعد 12 جنوری 2015 کو ایک 41 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔ اس کی ضمانت بھی رواں برس اپریل تک ہے جبکہ 17فروری 2015 کو حراست میں لیا گیا شخص بھی ضمانت پر رہا ہے۔منی لانڈرنگ کیس ہی کے سلسلے میں لندن پولیس نے الطاف حسین کے قریبی ساتھی 64 سالہ محمد انور کو ان کی رہائش گاہ سے اسی ماہ کی پہلی تاریخ یکم اپریل کو گرفتار کیا اور ان کے گھر کی مکمل تلاشی بھی لی گئی۔ محمد انور لندن میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں۔اس کے علاوہ طارق میر ،سرفرازمرچنٹ،سرفراز احمد اورافتخارقریشی کوبھی انہی الزامات کاسامناہے۔ لندن پولیس کے جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین سمیت ضمانت پر رہا تمام افراد پولیس کے سامنے مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کے پابند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…