اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم معظم علی کو 90روزہ ریمانڈ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے حوالے کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق معظم علی کو سخت سیکیورٹی میں رینجرز نے عمران فاروق قتل کیس میں انسد اد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں رینجرز نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت عدالت سے ملزم کے 90روزہ ریمانڈ کیلئے استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو رینجرز کے حوالے کر دیاہے۔واضح رہے کہ ملزم معظم علی کو عمران فاروق کے قاتلوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزا م میں دو روز قبل نائن زیرو کے قریب ایک گھر سے گرفتار کیا گیاتھا۔