پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کی سابقہ بیوی کو تنگ کرنیوالے ملزم کے حیرت انگیزانکشافات،پریشان کرنے کی وجہ بھی عمران خان ہی نکلے

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈرائیور نے جمائما خان کو ہراساں کئے جانے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد اس پر فردجرم عائد کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان سے محبت کا دعویٰ کرنے والے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،

لندن کی آئزل ورتھ کراؤن کورٹ میں حسن محمود نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار جمائما خان میری ٹیکسی میں بیٹھیں ،اس کے بعد سے ان کا گرویدہ ہوا، اس دوران جمائما نے میرے ساتھ سیلفی کھنچوائی تھی ۔ملزم نے بتایا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کروانے کی وجہ سے اسے جمائما کا نمبر مل گیا تھا حسن نے جمائما کو ایک سال کے عرصے میں ایک ہزار 182 فون کال اور 203 ٹیکسٹ میسیج بھیجے جبکہ واٹس اپ کے ذریعے بھیجے گئے سیکڑوں پیغامات اس کے علاوہ ہیں۔وکیل استغاثہ رخسانہ علی نے بتایا کہ حسن محمود نے جمائما سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ آخر وہ دونوں دوست کیوں نہیں بن سکتے جس پر جمائما نے تنگ آکر حسن کے موبائل نمبرز کو بلاک کرنا شروع کیا تاہم ملزم نمبر بدل بدل کر انہیں فون کرتا یہاں تک کہ اس نے 18 مختلف موبائل نمبرز کے ذریعے جمائما کو پریشان کیا۔ بالآخر جب حسن نے جمائما سے کہا کہ وہ ان کے گھر آرہا ہے تب جاکر جمائما نے پولیس کو فون کردیا۔حسن محمود کے خلاف 16 جون 2016 سے 18 جولائی 2017 تک ہراساں کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے جس میں اس نے اقبال جرم بھی کرلیا، تاہم ملزم پر سنگین جرائم کی فرد عائد نہیں کی گئی جن میں اسٹالکنگ یعنی پیچھا کرنا بھی شامل ہے۔

ملزم کے وکیل عمر علی نے بتایا کہ حسن محمود جمائما کا بے حد مداح تھا کیونکہ ان کی شادی ملزم کے ہیرو عمران خان سے ہوئی تھی۔ وکیل استغاثہ نے بتایا کہ جمائما خان خان مقدمے کے نتیجے سے بالکل مطمئن ہیں اور فیصلے کی تائید کرتی ہیں جس سے انہیں سخت ذہنی اذیت اور پریشانی سے نجات ملے گی۔ جج مارٹن ایڈمنڈ کیو سی اس مقدمے میں سزا اگلی پیشی پر سنائیں گے۔واضح رہے کہ جمائما خان برطانیہ کے آنجہانی ارب پتی تاجر جیمز گولڈ اسمتھ کی صاحب زادی اور رکن اسمبلی زیک گولڈ اسمتھ کی بہن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…