نجم سیٹھی کی آئی سی سی عبوری صدر کے طور پر تقرری کا امکان

14  اپریل‬‮  2015

دبئی (نیوز ڈیسک) پی سی بی چیئرمین شہریار خان ان دنوں دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ میں شمولیت کی غرض سے موجود ہیں۔ ان کے ہمراہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بھی موجود ہیں اور امکان ہے کہ نجم سیٹھی کے دبئی جانے کی اصل وجہ آئی سی سی کی عبوری صدارت کا حلف اٹھانا ہے۔ دبئی روانگی کے موقع پر شہریار خان کا اس بارے میں اگرچہ یہی کہنا تھا کہ وہ نجم سیٹھی کو صدارت سے متعلقہ امور سے آگہی کی خاطر ساتھ لے جارہے ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیٹھی وہاں پر اس عہدے کیلئے حلف اٹھائیں گے جو کہ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ کے بعد سے خالی ہے۔

مزید پڑھئے:پرانی عمارتوں میں لوگوں کو بھوت کیوں نظر آتے ہیں؟سائنس دانوں نے پول کھول دیا

آئی سی سی کی روٹیشن پالیسی کے مطابق جولائی میں جب مصطفٰی کمال کی مدت صدارت پوری ہوتی تو بھی یہ عہدہ نجم سیٹھی کے پاس ہی آئے گا کیونکہ اس پالیسی کے تحت اگلی باری پاکستان کی ہے اور پاکستان نے اس عہدے کیلئے نجم سیٹھی کو نامزد کر رکھا ہے۔ خود نجم سیٹھی بھی مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ دینے کے بعد یہ خواہش ظاہر کرچکے ہیں کہ اگر آئی سی سی چاہے تو وہ قبل از وقت ہی اس عہدے کا حل اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔ آئی سی سی قوانین کی رو سے بنگلہ دیش کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ کے بعد دوسرا امیدوار عہدے کیلئے نامزد کرے تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ بورڈ تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکا ہے کیونکہ جو بھی صدر بنے گا اسے ایک میٹنگ میں دس منٹ کی تقریر ہی کرنا ہے۔ہم آئی سی سی قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد ہی کسی حتمی فیصلے پر پہنچیں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…