اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی ا سمبلی اعجاز چوہدری کو نااہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر اعجاز چوہدری کو انا اہل قرار دے دیاتھا۔ ممتاز احمد تارڑکی جانب سے سپریم کورٹ میں اعجاز چوہدری کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرا ر رکھا اور حکم دیا کہ این اے 108منڈی بہاولدین میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے۔
مزید پڑھئے:ماں نے اپنی جان پر کھیل کر بیٹی کو مگر مچھ سے بچایا
یہاں پر یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ یہ اعجاز چوہدری تحریک انصاف کے پنجاب کے صدر نہیں ہیں ،انہوں نے مسلم لیگ ن سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔