منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم ہمیش خان کی رہائی کا حکم

datetime 14  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پنجاب بینک سکینڈل کے سابق صدر اور پانچ سال سے قید مرکزی ملزم ہمیش خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہمیش خان کی ضمانت کی درخواست سے متعلق معاملہ کی سماعت کی۔ عدالت میں ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بینک سکینڈل کے دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ میرا موکل ہمیش خان پانچ سال سے جیل میں ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ باقی ملزمان ضمانت پر ر ہا ہوچکے ہیں تو ہمیش خان کو جیل میں رکھنا کیوں ضروری ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان آپس میں ملے ہوئے ہیں ٹرائل مکمل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ کسی شخص کی آزادی کو غیر معینہ مدت کے لیے سلب نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے پنجاب بینک میں 5سال پہلے 52ارب کا گھپلا سامنے آیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…