منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

حمل کے دوران ورزش سے فائدہ لڑکے اٹھاتے ہیں

datetime 14  اپریل‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ماہرین نے جانوروں پر کی گئی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا ہے کہ دوران حمل ماں کے ورزش کرنے سے زیادہ فائدہ لڑکے اٹھاتے ہیں۔ لڑکیوں کی پیدائش سے قبل ماں کی ورزش اس قدر فائدہ مند نہیں ثابت ہوتی ہے۔ امریکی جرنل پلوز ون میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ امر بھی سامنے آیا کہ دوران حمل ہلکی پھلکی ورزش جاری رکھنے سے بچے کا وزن کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس میں انسولین اور خون میں شکر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ سے پیدائش کے بعد ایسے بچوں میں ڈائبیٹیز ٹائپ ٹو اور میٹابولزم سے متعلقہ بیماریوں کے پیدا ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔یونیورسٹی آف ساو¿تھ ویلز، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پروفیسر مارگریٹ مورس نے یہ تحقیق پیدائش سے قبل بچوں میں موٹاپے پر ماو¿ں کی ورزش سے رونما ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کی تھی۔ اس تحقیق کے دوران مادہ چوہیا کو زیادہ چکنائی کی حامل غذائیں مثلاً پائی، کیک، ڈم سمز اور میٹھے بسکٹ وغیرہ غذا میں دیئے گئے تھے۔ اس غذا کا آغاز ان کے امید سے ہونے سے قبل ہی کیا گیا تھا اور بچوں کو دودھ پلانے کے دوران تک جاری رہا۔ اس دوران نصف چوہیا ورزش میں بھی حصہ لیتی رہیں جبکہ باقی ماندہ کو ورزش کا موقع نہ دیا گیا۔ بعدازاں پیدا ہونے والے بچوں میں 19دن کے بعد چربی کی سطح، میٹابولزم، خون میں شکر کی مقدار اور موٹاپے اور شوگر سے متعلقہ دیگر عوامل کی جانچ کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ وہ چوہیا جو کہ ورزش کرتی رہیں تھیں ان کے بچوں میں پیدائشی موٹاپے کی شرح نہ ہونے کے برابر تھی۔ ایسے بچوں میں چربی بھی جسم کے تھوڑے حصوں پر ہی موجود تھی جبکہ ان کا میٹابولزم بھی دیگر چوہوں سے زیادہ اچھا تھا۔

مزید پڑھئے:عجب پریم کی غضب کہانی ،دلہامقبوضہ کشمیرکا،دلہن آزادکشمیرسے

اس کے علاوہ یہ بھی محسوس کیا گیا کہ ماو¿ں کے ورزش کے اثرات ان بچوں پر زیادہ پڑے تھے جو کہ نر تھے جبکہ مادہ بچوں پر ان اثرات کی شرح کم تھی۔اس تحقیق سے ایک بار یہ امر ثابت ہواہے کہ دوران حمل ماو¿ں کی غذا اور ورزش کے معمولات کا بچے کی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے اور اگر مائیں بچوں کو صحت مند اور موٹاپے کا شکار ہونے سے بچانا چاہتی ہیں تو اس کیلئے انہیں چاہئے کہ وہ دوران حمل اپنی غذا کو قابو میں رکھیں اور ورزش کو معمول بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…