اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالا میں واقع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے دروازے صوبہ خیبر پختونخوا سے درخواستوں، مطالبات اور امید کے ساتھ اسلام آباد آنے والے لوگوں کے لیے ایک نوحہ دیوار بن گئے ہیں۔گزشتہ کئی ماہ سے مختلف وجوہات کی بناء پر خیبر پختونخوا سے آنے والے یہ لوگ عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔اتوار کو خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکول کے ملازمین بنی گالا پہنچے اور پھر پیر کو پولیو ورکرز بھی اس دھرنے میں شامل ہوگئے، جو اپنے مسائل کے حل کی امید کے لیے یہاں جمع ہوئے تھے۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکول کے ایک ملازم طاہر سجاد نے بتایا کہ بورڈ کے تقریباً 60 تعلیمی اداروں میں 5 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔طاہر سجاد کے مطابق ‘خیبر پختونخوا حکومت نے ان ملازمتوں کا اشتہار دینے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے امیدواروں کو نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کا ٹیسٹ دینا لازمی تھا۔ ہم ٹیسٹ کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہمارا خیال ہے کہ یہ ٹیسٹ نئی بھرتیوں کے لیے ہوں اور موجودہ ملازمین کو فوری طور پر باقاعدہ کیا جائے’۔دورسی جانب پولیو ورکر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ انھیں طالبان کی جانب سے دھمکیوں اور جان کے خطرے کے باوجود معقول معاوضہ نہیں ملتا۔تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے دھرنا دیئے لوگوں سے ملاقات کی اور عمران خان کی جانب سے ان کے مسائل کو حل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔تاہم مظاہرین اس خبر کو رپورٹ کیے جانے تک عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…