پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سری لنکا پاکستان کی مہمان نوازی کے لیے بے چین

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکا پاکستان کی مہمان نوازی کے لیے بے چین ہے، ٹیم مکمل سیریز کیلیے جون میں دورہ کرے گی، ڈیڑھ ماہ طویل ٹور کا آغاز تین ٹیسٹ میچز سے ہوگا، موسم کے تیور دیکھتے ہوئے پانچوں ایک روزہ میچز کے دوران ریزرو ڈے بھی مختص کردیے گئے، آخر میں 2ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائینگے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے پاکستان سے جون، جولائی میں شیڈول سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا، مہمان ٹیم جون کے آغاز میں کولمبو پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ 17 جون سے گال میں شروع ہوگا، دوسرے میچ کیلیے دونوں ٹیمیں دوبارہ کولمبو کا رخ کریں گی جہاں پی سارا اوول پر 25 جون سے میچ کا آغاز ہوگا۔
تیسرے ٹیسٹ کا بھی میزبان کولمبو ہی ہوگا مگر مقابلہ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں جمعہ 3 جولائی سے شروع ہوگا۔سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کیلیے دمبولا جائیں گی۔جہاں پہلا میچ 11 جولائی کو شیڈول ہے، دوسرا ون ڈے 15 جولائی کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے اور چوتھے ایک روزہ میچز کی میزبانی کولمبو کا آر پریما داسا اسٹیڈیم بالترتیب 19 اور 22 جولائی کو کرے گا۔آخری ون ڈے 26 تاریخ کو ہمبنٹوٹا کے راجا پکسے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس عرصے میں سری لنکا میں بارش کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پانچوں میچز کے لیے اضافی دن مختص کیے گئے ہیں۔
میچوں کا مکمل شیڈول بمعہ وقت نیچے دیکھیں

11027452_886572748055605_9165522068344376922_n



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…