اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وسطی اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شکرتنگی اورسیفل درہ میں فضائی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 2ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی اورکزئی ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ، جس کے نتیجے میںکا لعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں دہشت گردوںکے 2ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔