بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رینجرز کونائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات کرانے کاحکم

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کو نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں نائن زیرو سے گرفتار ملزمان سے ملاقات کے لئے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رہنما گل فراز خٹک اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مین کہا گیا کہ نائن زیرو سے گرفتار تمام افراد جرائم پیشہ ہیں، 59 افراد 90 روز کے لئے رینجرز کے نظربندی مرکز میں ہیں،جن میں 26 ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں، جن سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی جارہی ہے۔سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے رینجرز کو حکم دیا کہ جیل مینول اور قانون کے مطابق گرفتار ملزمان سے ان کے رشتے داروں کی ملاقات کرائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…