اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ یمن کے معاملے پرپیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کے لیے دفترخارجہ کومتحرک کردیا ہے اوران ممالک میں تعینات سفیروں کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وہاں کے سنیئر حکام کے ساتھ فوری رابطے قائم کرکے انھیں پاکستان کی بھرپورحمایت کا یقین دلائیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق یمن کے معاملے پرپارلیمان کی متفقہ قراردادکے بعد خلیجی ممالک کے ساتھ پیداہونے والی کشیدگی سے حکومت کو سخت دھچکا لگا ہے اور اتنے سخت ردعمل کی حکومتی حلقوں کو بالکل توقع نہیں تھی۔ دفترخارجہ کی جانب سے یمن کے معاملے پرخلیجی ممالک کے اسلام اباد میں تعینات سفیروں کوخصوصی بریفینگ دی گئی اور انھیں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کوبہت عزیزہے اور اس پر کوئی انچ نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت کو وزارت خارجہ کے حکام کے علاوہ وزارت خزانہ کی جانب سے بھی اس معاملے پر تفصیلی رپورٹس بھیجی گئی ہیں جن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کیساتھ معاملات کو بہتر کیا جائے اور اس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ ملکی معیشت پراس کشیدگی کے بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سینئر وفاقی وزرا کو بھی خلیجی ممالک کے دورے پرروانہ کیاجائے جوان ممالک میں جاکرپاکستان کا موقف پوری طرح واضح کریں گے۔
یمن معاملے پرخلیجی ممالک کی غلط فہمی کے ازالے کیلیے دفترخارجہ متحرک
14
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں