پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کی سابق اہلیہ کو ’’گندے مسیج‘‘ کرنے والا گرفتار کر لیاگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کو گندے مسیج کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کو ہراساں کرنے اور نازیبا پیغامات بھیجنے والے 27 سالہ حسن محمود نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کو 27 سالہ حسن محمود ایک سال سے فون کالز اور پیغامات بھیجتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حسن محمود نے جمائما خان کو 1182بار فون کالز کیں اور203 پیغامات بھیجے تھے۔ حسن محمود

18 مختلف نمبروں سے جمائما خان کو فون کرکے ہراساں کرتا رہا، اپنے پیغامات میں وہ جمائما خان سے دوستی کے لیے اپیل کرتا رہا لیکن جمائما نے تنگ آ کر آخر کار پولیس کو اطلاع کرکے اسے گرفتار کرا دیا۔ واضح رہے کہ یہ 27 سالہ شخص ٹیکسی ڈرائیور ہے ، ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جمائما خان کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جمائماخان جب سے میری ٹیکسی میں بیٹھی ہیں تب سے میں ان کا گرویدہ ہو گیا ہوں۔ اس ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف آئزل ورتھ کراؤن عدالت میں مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…