بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ہماری فوج کرائے کی نہیں ،نبیل گبول

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سردار نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بننے والا جوڈیشل کمیشن دسمبر میں مڈٹرم انتخابات پر منتج ہوگا۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن ایسے ہی نہیں بنا، امپائر کی انگلی اٹھ چکی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جوڈیشل کمیشن بننے کی اصل وجہ تحریک انصاف نہیں بلکہ کوئی اور تھا، اس کے تانے بانے واشنگٹن سے ملتے ہیں، امپائر واشنگٹن ہے۔ان کے بقول ن لیگ نے بہت کوشش کی کمیشن نہ بنے لیکن دباو بہت تھا جس کی وجہ سے حکومت کو اعلان کرنا پڑا، بظاہر اس کا سہرا پی ٹی آئی کے سر ہے لیکن میں بہت وثوق سے کہہ رہا ہوں جوڈیشل کمیشن کے لئے واشنگٹن سے شدید دباو تھا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ 45 دن کے اندر آجائے گی جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ جائے گی اور مڈٹرم الیکشن ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے ایک ماہ بعد انتخابی اصلاحات اور پھر دسمبر 2015 میں مڈٹرم الیکشن ہوں گے۔ایم کیو ایم چھوڑنے سے متعلق سوال پر نبیل گبول نے کہا کہ میں اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے قابل نہیں رہے تھے، متحدہ مجھ سے جوکام لینا چاہتی تھی وہ نہیں کرسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے 70 فیصد لوگ الطاف حسین سے وفادار نہیں، متحدہ میں ویسپا پر آنے والے لینڈکروزر پر جاتے ہیں بابرغوری ایم کیو ایم میں گندہ انڈا ہے۔انہوں نے بتایا کہ استعفیٰ دینے کے بعد الطاف حسین سے رابطہ ہوا جس میں متحدہ کے قائد اور میں نے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا۔اپنے سیاسی مستقبل سے کے حوالے سے نبیل گبول کا کہنا تھا خان صاحب اور میری سوچ بہت ملتی جلتی ہے، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے دونوں پارٹیوں کی قیادت سے بات چیت جاری ہے۔یمن جنگ میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا ہماری فوج کرائے کی نہیں ہے، پاکستان کے موقف کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے خدشات ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…