جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کی پہلی کامک بک سپر ہیروئین

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

سبز شلوار قمیض اور دوپٹے میں ملبوس، یہ ہے پاکستان کی پہلی کامک بک سپر ہیروئین ہے، پاکستان گرل۔ سارہ نام کی اس عام لڑکی میں صلاحیتیں ہیں کچھ خاص اور مشن ہے پاکستان کو بچانا۔اسلام آباد کے حسن صدیقی کی تخلیق، پاکستان گرل کو بنانے کا مقصد ہے کہ معاشرے میں فیمیل رول ماڈلز کی کمی کو پورا کیا جائے۔’دو سال قبل میں نے `پاکستانی مین` کے نام سے کامک بک لانچ کیا تھا، جس کا بہت اچھا رسپانس ملا۔

آج وہ کامک بک امریکہ کے ہاورڈ یونیورسٹی اور کانگرس لائبریری کا حصہ ہیں۔ پھر میں نے سوچا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آخر میل کامک کریکٹرز کیوں رائج ہیں؟ چاہے وہ بیٹ مین ہو یا سپائیڈر مین۔ یقینا ایک بڑی کمی ہے سپر ہیروئینز کی اور وہ بھی پاکستانی نژاد۔ میری کوشش یہ ہے کہ اب پاکستان گرل کے ذریعے ہمارے ملک کی بچیوں کو ایک مضبوط اور طاقتور فیمیل رول ماڈل مل جائے گی جس کو وہ اصل زندگی میں بھی فالو کر سکیں۔‘آخر ایک فیمیل کارٹون کی کیا ضرورت ہے پاکستان میں، اس بات کی وضاحت حسن نے یوں کی۔ ’پاکستان میں جو میری لڑکیاں دوست ہیں ان سے پوچھتا ہوں کہ بچپن میں کون تھا رول ماڈل یا کس انیمیٹڈ کیریکٹر کو فولو کیا تو ان کے پاس کوئی پاکستانی نام نہیں ہوتا۔ کوئی کہتا ہے پاور پف گرلز یا باربی، تو کوئی کہتا ہے کیٹ وومن۔ اب ہماری پاکستانی گرل بنے گی ان سب کی قومی کارٹون ہیرو۔‘آخر برکا ایوینجر سے کتنی مختلف ہے یہ پاکستانی گرل، بتایا حسن نے۔ ’برکا ایوینجر ایک اینیمیٹڈ کارٹون سیریز تھی جس میں وہ خود کو کالے لباس میں چھپا لیتی تھی جبکہ ہماری پاکستان گرل کامک بک کیریکٹر ہے جو سبز پاکستانی عوامی لباس پہنتی ہے اور معاشرے کی ان برائیوں کے خلاف لڑ رہی ہے جن سے ہم سب تنگ ہیں۔‘

پاکستان گرل کا پہلا ایڈیشن بیس صفہوں پر مشتمل ہے۔ سارہ ایک دھماکے کی باعث کوما میں چلی جاتی ہے، جب جاگتی ہے تو اس کے پاس سپر پاورز ہوتی ہیں۔ اس نئی طاقت کا استعمال کر کے وہ معاشرے میں کرپشن، حادثوں اور خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکتی ہے۔حسن صدیقی نے اس کتاب کی کہانی لکھی ہے جبکہ اس کا آرٹ ورک علی حیدر نے کیا ہے۔ اس کامک بک کو بنانے میں چار مہینے لگے اور پہلی ایڈیشن کی قیمت دو سو روپے ہے۔ پاکستان گرل کامک اسلام آباد کے مختلف بک سٹورز اور کیفیز پر دستیاب ہے اور اسکو آن لائن آرڈر بھی کیا جا سکتا ہے۔مستقبل میں حسن کا ارادہ ہے کہ وہ پاکستان گرل کو ڈیجیٹل بناتے ہوئے اس کی انیمیٹڈ سیریز کے ساتھ موبائل ایپ بھی لانچ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…