اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پولی کلینک ہسپتال کے ڈ پٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض شیخ کی تھائی لینڈ سے حاصل کی گئی گریجویشن کی مبینہ جعلی ڈگری کی تصدیق تاحال نہ ہو سکی ہے ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور پی ایم ڈی سی میں فیاض شیخ کی جانب سے کوئی ڈگری جمع نہیں کروائی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے بھی ابھی تک ڈگری چیکنگ کا مرحلہ نہیں آیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی ای ڈی ڈاکٹر فیاض شیخ کی مبینہ جعلی ڈگری کے حوالے سے نہ تو ایچ ای سی سے رجوع کیا گیا ہے اور نہ ہی پی ایم ڈی سی سے اس سلسلے میں فیاض شیخ نے ڈگری ویری فیکشن کے لئے کسی قسم کا رابطہ کیا ہے ایف آئی اے کے قریبی ذرائع کے مطابق ابھی ایف آئی آر کی تحقیقات جعلی ڈگری تک نہیں پہنچی ہے اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے ابھی ڈاکٹر فیاض شیخ سے کوئی معلومات لی ہے اس سلسلے میں پولی کلینک کے اعلی حکام نے بھی گزشتہ روز جعلی ڈگری کے حوالے سے ڈاکٹر فیاض شیخ کی طرف سے جاری بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فیاض شیخ کے خلاف کوئی ذاتی نوعیت کی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے بلکہ ان کی ڈگری مشکوک ہے اور کیس ایف آئی اے کے پاس ہے ۔