اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے سرعام رفع حاجت کرنے والوں کیلئے انوکھی سزا تجویز کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے دارالحکومت رانچی کی ایڈمنسٹریشن اور پولیس نے ایک انوکھی سزا رکھی دی جسے ”ہلہ بول اور لنگی کھول“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عوام کو بیت الخلاءاستعمال کرنے اور پبلک مقامات پر رفع حاجت سے روکنا ہے۔ اس مہم کے تحت پولیس پبلک مقامات پر رفع حاجت کرنے والوں کو پکڑ کر ان کی ویڈیوز بناتی ہے
اور پھر اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جاتا ہے تاکہ عوام کھلے عام رفع حاجت سے گریز کریں اور عوام میں بیت الخلاءکا شعور اجاگر ہو جبکہ اس موقع پر غریب عوام کا یہ کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ گھروں میں ٹوائلٹ بنا سکیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار ٹوئنکل کھنہ نے بھی ایسی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں ایک شخص کھلے عام رفع حاجت کر رہا تھا جسے کچھ حلقوں نے سراہا جبکہ کچھ حلقوں نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔