بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب بنگلہ دیش میں مساجد تعمیر کریگا کتنے ڈالرز کی پیشکش کردی؟جانئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)خلیجی ریاست سعودی عرب نے جنوبی ایشیائی مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں مساجد کی تعمیر کے لیے ڈھاکا حکومت کو بیس ملین ڈالر کی فراہمی کی پیشکش کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بارے میں ایک سعودی جائزہ ٹیم جلد ہی بنگلہ دیش کا دورہ بھی کرے گی۔یہ واضح نہیں کہ سعودی رقوم کو استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں یہ نئی مساجد کہاں تعمیر

کی جائیں گی،س سعودی پیشکش کی تصدیق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ، جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مالیاتی پیشکش کے قبول کیے جانے کے بعد ان رقوم کی فراہمی سے متعلق جملہ تفصیلات طے کرنے کے لیے ایک سعودی جائزہ ٹیم جلد ہی بنگلہ دیش کا دورہ بھی کرے گی۔ڈھاکا میں ملکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ پیشکش ڈھاکا ہی

میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ المطیری نے بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے جونیئر وزیر شہریار عالم کے ساتھ اپنی ایک ملاقات میں کی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق خلیج کی بادشاہت سعودی عرب نے ان رقوم کے علاوہ ڈھاکا حکومت کو روہنگیا مہاجرین کی انسانی بنیادوں پر مدد میں ہاتھ بٹانے کے لیے بھی 15 ملین ڈالر مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…