جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ہمسایہ ملک کے ائیر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ، ہر طرف افراتفری

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ غیر اعلانیہ دورے پراچانک افغانستان پہنچ گئے جہاں انکی آمد پر کابل ائیرپورٹ کے قریب 6راکٹ فائرکیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دوسری جانب طالبان نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبو ل کرلی۔بدھ کو افغان اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ غیر اعلانیہ دورے پر

اچانک افغانستان پہنچ گئے جو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغان جنگ سے متعلق نئی حکمتِ عملی کے اعلان کے بعد ان کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔جیمز میٹس اوراسٹولٹن برگ کی افغانستان آمد پر کابل ائیرپورٹ کے قریب 6راکٹ فائر کیے گئے جو مختلف جگہوں پر گرے ۔افغان وزارت داخلہ کے قائمقام ترجمان نجیب دانش نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس بدھ کی صبح نئی دہلی سے کابل پہنچے جہاں وہ امریکی حکام کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے اعلی افسران سے ملاقاتوں کے علاوہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ سے بھی ملیں گے۔ممکنہ طور پر ان ملاقاتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پر عمل درآمد پر بات چیت ہو گی۔جم میٹس جنوبی ایشیا سے متعلق ٹرمپ حکومت کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد خطے کے ممالک کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ نئی پالیسی سے متعلق خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے اور پالیسی پر عمل درآمد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کی جانے والی نئی پالیسی میں افغانستان کی صورتِ حال میں بہتری کے لیے بھارت سمیت علاقائی ممالک کو زیادہ کردار دینے کی بات کی گئی ہے۔نئی دہلی میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران امریکی وزیرِ دفاع نے افغانستان میں بھارت کی “قابلِ قدر خدمات” کو سراہا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں جمہوریت، استحکام اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے بھارت کی مزید کوششوں کا خیرمقدم کرے گا۔

اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع نرملا سیتھا رام نے یقین دلایا تھا کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ تعاون بڑھائے گا لیکن انہوں نے بھارتی فوج افغانستان بھیجنے کا امکان مسترد کردیا تھا۔نئی امریکی حکمتِ عملی میں افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ حال ہی میں امریکی وزیرِ دفاع نے مزید تین ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا

جس کے بعد وہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہزار سے بڑھ جائے گی۔ٹرمپ انتظامیہ کی افغان جنگ سے متعلق نئی حکمتِ عملی میں طاقت کے زیادہ استعمال کی حمایت بھی کی گئی ہے۔امریکی فوجی حکام کے مطابق امریکی فوج نے اگست 2017 کے دوران افغان شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 503 بم گرائے جو 2012 کے بعد سے کسی بھی ایک مہینے کے دوران برسائے جانے والے سب سے زیادہ بم ہیں۔

نئی پالیسی میں پاکستان پر دباو بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے جسے پاکستانی رہنما اور فوجی حکام مسترد کرچکے ہیں۔جم میٹس بدھ کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر نئی دہلی سے کابل گئے لیکن پینٹاگون کے حکام کا کہنا ہے کہ میٹس کا پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ واشنگٹن، اسلام آباد کو نظر انداز کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…