ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، مزدوروں کے قتل میں ملوث 13 شر پسند ہلاک

datetime 13  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گیبن کے علاقے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بی ایل ایف کے کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد مارے گئےکمانڈر ظریف کو گرفتار کرکے خود کار ہتھیار ¾ راکٹ لانچربر آمد کرلئے گئے -ترجمان ایف سی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تربت کے گاو¿ں گیبن میں آپریشن کیا تو ملزمان نے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، مقابلے میں بی ایل ایف کے کمانڈر حیات سمیت 13 شدت پسند ہلاک ہوئے  کمانڈر ظریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور راکٹ لانچر بھی بر آمد ہوئے آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور اے پی سیز کی مدد لی گئی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اسپیشل آپریشن ونگ اور مکران اسکاو¿ٹس نے حصہ لیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے شر پسند 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی جی ایف سی نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کے لئے ہر قربانی دیں گے اورخوف کے ہر قطرے کا حساب اور بدلا لیا جائے گا۔

مزید پڑھئے:کومہ کے دوران خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

واضح رہے کہ حساس اداروں کی جانب سے اطلاع تھی کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے تربت کے علاقے گو ماڑی میں پناہ لے رکھی ہے۔ سرچ ا?پریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور ایم 8 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…