ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی چوروں کا گروہ سعودی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا تلاشی پر کیا چیزیں برآمد ہوئیں؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی باشندوں کا ایک گروہ پکڑ لینے کا انکشاف کیا ہے۔ گروہ کے افراد نے سکیورٹی اہل کار بن کر اپنے ہتھے چڑھنے والے ہر شخص کو مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اس گروہ نے چوری کی 45 وارداتیں بھی کیں اور ان کارروائیوں سے حاصل اشیاء کو آپس میں تقسیم

کر لیا جن کی مالیت ایک لاکھ ریال سے زیادہ بنتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل دارالحکومت کے علاقے منفوحہ کے پولیس اسٹیشن پر دو پاکستانی مقیمین نے اطلاع دی کہ انہیں سکیورٹی اہل کار کے روپ میں نامعلوم افراد نے حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اسلحے کے زور پر دونوں پاکستانیوں کے پاس موجود 10250 ریال اور 5000 ریال مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ بھی چھین لیے۔ یہ کارڈ اْس شاپنگ اسٹور کے تھے جہاں مذکورہ دونوں پاکستانی کام کرتے ہیں۔ بعد ازاں دیگر متعدد غیر ملکی مقیمین کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی کہ انہیں بھی نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان اطلاعات میں بتائی گئی تفصیلات پہلی اطلاع کے طریقہ کار سے ملتی جلتی تھیں۔ منظم حکمت عملی مرتب کر کے گھات لگا کر ان نامعلوم افراد کو گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ پانچ افراد پر مشتمل گروہ ہے اور تمام افراد پاکستانی شہریت رکھتے ہیں۔ ان افراد کے قبضے سے نشہ آور حشیش ، وائرلیس سیٹ ، 22 موبائل فونز ، تشدد کے لیے استعمال کیے جانے والے دو کوڑے ، 6861 سعودی ریال برآمد کر لیے گئے۔ تحقیقات کے دوران گروہ کے

تمام ارکان نے اپنی جانب منسوب مجرمانہ کارروائیوں کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ وہ سکیورٹی اہل کاروں کے رْوپ میں پلاسٹک کے جعلی ہتھیاروں کے ذریعے لوگوں کو قابو کرتے تھے۔گروہ کے ارکان نے چوری کی 45 وارداتوں کے ارتکاب کا بھی اعتراف کیا۔ گروہ کے ارکان کو پہلی اطلاع دینے والے متاثرین کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر مجرموں کو پہچان لیا۔ تمام

افراد کو قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…