اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے دھمکی آمیز بیان کو پاکستانی قوم کی ہتک اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹویٹر پر متحدہ عرب امارات کے وزیر کے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل کا اظہا کردیا، کہتے ہیں کہ اماراتی وزیر کی پاکستان کو دھمکیاں لمحہ فکریہ اور ناقابل قبول ہے، ایسا بیان سفارتی آداب کے منافی ہوتا ہے، مروجہ اصولوں کے مطابق ایسا بیان نہں دیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہیں، سعودی عرب اور امارات سے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں، یو اے ای وزیر کا بیان ناقابل قبول اور پاکستانی عوام کی عزت نفس کی ہتک کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے یمن تنازع میں فریق نہ بننے اور سعودی عرب کی سلامتی کیلئے متفقہ قرار داد منظور کی تھی۔
اماراتی وزیر کا بیان پاکستانی قوم کی ہتک اور ناقابل قبول ہے، چوہدری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں