اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 7 افراد جاں بحق

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کورنگی میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں 7 افراد گر کر جاں بحق ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک بھی شامل ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی دارالسلام ہاو¿سنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اچار فیکٹری کے زیرزمین کیمیکل ٹینک میں ایک مزدور گرگیا جسے بچانے کے لئے فیکٹری مالک مہتاب سمیت مزید 6 مزدور ٹینک میں اتریں تاہم کیمیکل ٹینک سے خارج ہونے والی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ساتوں افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے ٹینک میں موجود لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے جس میں فیکٹری مالک مہتاب اور 6 مزدور شامل ہیں جن کی شناخت سہیل، سلیم،عمران،عدنان، نواب اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…