منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ،چار مبینہ دہشت گرد ہلاک

datetime 12  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیارے نے شوال کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر دو میزائل داغے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چار دہشت گردوں کو تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے ہے۔یاد رہے کہ پشاور میں 16 دسمبر کو ارمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد ارمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغان حکام کے ساتھ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کو ہمیشہ خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور امریکا سے یہ حملے بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو 2004 سیقبائلی علاقوں میں شدت پسند گروپوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے رواں برس 15 جون کو شمالی وزیرستان میں اپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…