جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوجی عدالتوں کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ تشکیل

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) 18 ویں و21ویں آئینی ترامیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں ڈرون حملوں کے خلاف درخواست ، قومی اسمبلی کے 4حلقوں میں دھاندلی، سندھ پولیس کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری سے متعلق کیس، منو بھیل کے خاندان کے اغوا سے متعلق کیس اور انسانی اعضاء کی خریدو فروخت سے متعلق از خود نوٹس سمیت کئی مقدمات کی سماعت ہوگی۔ جس کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان نے 6 الگ الگ بنچز تشکیل دے دیئے ہیں۔ بنچ نمبر ایک جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظت سعید، اور جسٹس مشیر عالم جب کہ بنچ نمبر 2 جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہوگا۔بنچ نمبر 3 جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر، بنچ نمبر 4 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس قاضی فائز عیسی جب کہ بنچ نمبر 5 جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربرہی میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل ایک دو رکنی بینچ بھی مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تمام 17ججز پر مشتمل فل کورٹ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو 16 اپریل کو 18ویں و 21ویں آئینی ترامیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…