اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کوریا سے جنگ، امریکہ عراق اور افغانستان کو بھول جائے، کیا ہونیوالا ہے؟ امریکی جنرل نے لرزہ خیز پیش گوئی کر دی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا عالمی پابندیوں کے باوجود آئے روز میزائل اور ایٹمی تجربات کرنے میں مصروف ہے، تفصیلات کے مطابق تمام تر عالمی پابندیوں اور امریکیوں دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ اس کی کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا واضح امکان پیدا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے اب ایک امریکی جنرل نے خوفناک پیش گوئی کی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ائیر فورس کے ریٹائرڈ بریگیڈئیر جنرل روب گیوینز نے شمالی کوریا سے جنگ کے بارے میں خطرناک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کے ساتھ اس کی جنگ چھڑ گئی تو روزانہ 20 ہزار لوگوں کی اموات ہو گی اور جتنے روز یہ جنگ جاری رہے گی اسی تناسب سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی چلی جائے گی۔ چار سال کورین خطے میں تعینات رہنے والے جنرل روب گیوینز نے کہا کہ بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تصادم عراق یا افغانستان پر حملوں یا لیبیا اور شام میں جاری آپریشنز کی طرح ہو گا لیکن یہ بالکل غلط ہے، اگر یہ جنگ شروع ہوتی ہے تو اس کے ختم ہونے کی صرف ایک ہی صورت ہو گی اور وہ صرف شمالی کوریا کی شکست ہے اور اس جنگ میں جو نقصان اٹھانا پڑے گا اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں کہ شمالی کوریا یہ جنگ جیتنے کی کوشش کرے گا مگر وہ امریکہ سے جیت نہیں پائے گا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…