جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی بہترین ایئرلائن ۔۔ اہم ترین اعزاز معروف ایئرلائن نے اپنے نام کرلیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے یوروپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بہترین ایئرلائن ہونے کا اعزاز دوسری بار اپنے نام کرلیا، عمان ایئر کو یہ اعزاز سیون اسٹارلگژری اور اعلیٰ خدمات کی فراہمی کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایوارڈ کی پروقارتقریب کا اہتمام گریس کے شہر ایتھینس میں واقع مقامی کلب میں کیا گیا، جس میں عمان ایئر کے یوروپ ریجن کے نائب صدر Rogier De Jagerکو عمان ایئر کا ایوارڈ دیا گیا،

تقریب میں ٹریول انڈسٹری کی نمایاں شخصیات سمیت عمان ایئر کی سینئر منیجمنٹ کے عہدیدار شامل تھے۔سیون اسٹار لگژری خدمات اور لائف اسٹائل ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد ایئرلائن کے شعبے میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے ایئرلائن کے شعبے کی نمایاں کمپنیوں نے حصہ لیا تاہم یورپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے بہترین خدمات پر ایمریٹس ، اتحادایئرویز، قطر ایئرویز، گلف ایئر ، سعودیہ ، عمان ایئر سمیت ساوتھ افریقن ایئرویز ، سوئس ایئر اور ترکش ایئرلائن کو نامزد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…