پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے کم عمران خان نے زیادہ ٹیکس دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق ٹیکس ایئر 2014ء میں سب سے زیادہ ٹیکس فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر تاج محمد آفریدی نے ادا کیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے ٹیکس ایئر 2014ء میں مجموعی طور پر چھبیس لاکھ گیارہ ہزار سینتیس روپے ٹیکس ادا کیا جو 2013ء میں ادا کردہ 26 لاکھ 46 ہزار 401 روپے کے مقابلہ میں 35ہزار 364 روپے کم ہے۔عمران خان نے پچھلے سال کی نسبت  23 ہزار 301 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ ٹیکس ایئر 2013ء اور 2014ء میں دا کئے گئے ٹیکس کا موازنہ کی جائے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 14 لاکھ 61 ہزار 811 روپے زیادہ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک لاکھ 78 ہزار 132 روپے زیادہ، رضا ربانی نے 3 لاکھ 69 ہزار 165 روپے زیادہ، خورشید شاہ نے 91 ہزار 786 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ اسی طرح عمران خان نے 23 ہزار 301 روپے زیادہ، اعزاز احسن نے 37لاکھ 11 ہزار 184 روپے زیادہ، پرویز رشید نے 2 لاکھ 92 ہزار 41 روپے زیادہ، فضل الرحمان نے 2 ہزار 226 روپے زیادہ، شیخ رشید نے 2 لاکھ 44 ہزار 590 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ حمزہ شہباز شریف نے 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے زیادہ، خواجہ سعد رفیق نے 8 لاکھ 26 ہزار 574 روپے کم، شاہ محمود قریشی نے 9 لاکھ 28 ہزار 231 روپے زیادہ، پرویز خٹک نے 3 لاکھ 60 ہزار 126 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ قائم علی شاہ نے 78ہزار 329 روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ عبدالمالک بلوچ 63 ہزار 443 روپے ٹیکس دیا تاہم پچھلے سال کوئی ٹیکس نہیں دیا تھا۔ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے گئے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…