پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

متنازعہ بیان پر بے دخل کیے گئے بھارتی عالم قطرکے مہمان خصوصی بن گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

ریاض (این این آئی)متنازعہ بیان پر اومان سے بے دخل کیے گئے بھارتی عالم دین نے کہاہے کہ از طرف سلیمان الحسینی ندی آل ابو الامام ابو الحسن علی ندوی، اسلام کے ایک عظیم خادم امیر المومنین امیر دولت اسلامیہ عراق وشام السید ابو بکر البغدادی الحسینی حفظہ اللہ تعالیٰ جن کے ذریعہ امت کو نفع پہنچا اور اسلام کا جھنڈا بلند ہوا، فضیل الشیخ قائد عالم اسلام، میں ایک عرصے سے

دولت اسلامیہ کی خبروں کو توجہ کے ساتھ دیکھ اور سن رہا ہوں اور میں اس معاملے میں بہت پر جوش رہا ہوں، افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جہاد کے زمانے سے میرا اسی طرف میلا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں ایک جامع مسجد میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام میں لڑنے والی عسکری تنظیموں کے درمیان اختلافات نے مجھے بہت دکھ پہنچایا مگر اسی دوران ایک خوش کردینے والی خبر آئی کہ آپ نے عراق کے شہر موصل کو ایک باغی لیڈر المالکی کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے‘۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ وہی سلیمان ندوی ہیں جنہیں سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں کی قیادت کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی پاداش میں سطلنت اومان سے بے دخل کیا گیا مگر قطر نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے۔ انہیں قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کے سامنے بھی بڑے ادب واحترام کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔قطر میں ایک جامع مسجد میں تقریر کرتے ہوئے علامہ الندوی نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن، ایرانی صدر حسن روحانی اور امیر قطر تمیم بن حمد آل چانی پر زور دیا کہ وہ شام ، عراق اور یمن میں متحدہ محاذ تشکیل دیں، اس محاذ میں ترکی اہل سنت اور ایران اہل تشیع کی

طرف سے نمائندگی کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…