جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے شمالی کوریا کیخلاف اعلان جنگ کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

پیانگ یانگ(نیوزڈیسک)ٹرمپ نے شمالی کوریا کیخلاف اعلان جنگ کردیا، تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے دھماکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے ، اب شمالی کوریا کسی بھی معاملے میں صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا،

چاہے وہ شمالی کوریا کی حدود کے اندر ہوں یا اس سے باہر، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یہ امریکہ ہی ہے جس نے جنگ کا آغاز کیا ہے اور شمالی کوریا اس بات کا حقرکھتاہے کہ وہ اپنی حدود میں داخل ہونے والے جنگی طیاروں کو مار گرائے ، شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کا یہ شدید ترین ردعمل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے رہنما کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کے بعد آیا ہے ، دریں ا ثناءبین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 3 ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا ۔ نئی پابندی کا شکار ممالک میں شمالی کوریا، وینزویلا اور چاڈ شامل ہیں۔ ان ممالک پر امریکا سے تعاون نہ کرنے کے الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔اس ضمن میں وائٹ ہاوس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ممالک پر پابندی کا فیصلہ مختلف ممالک کی حکومتوں سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔امریکا کے سخت حریف شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی معاملے میں تعاون نہ کرنے کے باعث اس کے شہریوں کے امریکی سفر پر پابندی ہوگی جبکہ لاطینی امریکا کے ملک وینز ویلا کو شہریوں کی تفتیش اور تصدیق میں تعاون نہ کرنے کی قیمت پابندی کی صورت میں چکانی پڑے گی۔

افریقی ملک چاڈ جو انسداد ہشتگردی میں امریکا کا اتحادی ہے، اس پر دہشتگردی کی روک تھام میں معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کی وجہ سے سفری پابندی لگائی گئی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس فہرست میں ایران ،لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ تھے لیکن اب ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…