جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خاندانی دباﺅ سے مو ٹاپے کا خطرہ بڑھتاہے

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک )اسی ماہ شائع ہونے والی ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ بچپنے میں طویل مدت تک خاندانی دباو¿ کا سامنا کرنے والے بچوں میں آگے چل کر نوجوانی میں زائد الوزن ہونے یا موٹاپےکا امکان ہوتا ہے۔طبی جریدے ‘پریو ینٹیو میڈیسن’ کی جائزہ رپورٹ میں خاندانی پریشانیوں کی طویل مدتی نمائش کا، بچوں کی نوجوانی کے وزن کے ساتھ تعلق کا پتہ چلا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں وزن کی زیادتی آگے چل کر بڑے صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس، دل کی بیماریاں اور فالج کے خطرے کے امکان کو بڑھا دیتی ہیں۔یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں ہیلتھ اینڈ ہیومن پرفارمنس ریسرچ سینٹر سے وابستہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈیفنی ہرنینڈس نے کہا کہ “وہاں طویل مدت تک خاندان میں موجود تین الگ الگ اقسام کے دباو¿ کو برداشت کرنے کا 18 سال کے نوجوانوں کے وزن کےساتھ تعلق موجود تھا۔”ماہرین کی ٹیم نے نوجوانوں کے ایک مطالعے کے اعداد و شمار کے تجزیہ میں تین مخصوص طرح کی خاندانی پریشانیوں مالیاتی دباو¿، ماں کی خراب صحت اور خاندان میں ناچاقی کے دباو¿ کی جانچ پڑتال کی اور پھر 1975 سے 1990 کے درمیان پیدا ہونے والے 4700 نو عمر افراد کے ڈیٹا پر ان کا اطلاق کیا۔تجزیہ کار فرنینڈس نے کہا کہ نتائج واضح طور پر بتا رہے تھے کہ بچپنے میں خاندانی دباو¿ کا سامنا کرنا، خاص طور پر ‘والدین میں ناچاقی’ اور ‘مالیاتی دباو¿’ کو طویل عرصے تک برداشت کرنا کا 18 سال کی کمسن لڑکیوں کے وزن یا موٹاپے کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ تحقیق کی دلچسپ بات یہ تھی کہ صرف ایک دائمی خاندانی دباو¿، ‘ماں کی خراب صحت’ نو عمر لڑکوں کے وزن کے ساتھ منسلک تھی یا اس کا 18 سالہ نوجوانوں کےموٹاپے کے ساتھ تعلق تھا۔پروفیسر فرنینڈس کے مطابق مجموعی طور پر نتیجے سے ثابت ہوا کہ خواتین اور نو عمر لڑکوں نے خاندانی کشیدگی کے لیے مختلف ردعمل ظاہر کیا۔پروفسر فرنینڈس نے کہا کہ یہ تحقیق خاندان کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے خاندانی دباو¿ اور موٹاپے کے بارے میں ہماری معلومات میں توسیع کرتی ہے۔بقول پروفیسر فرنینڈس لڑکیوں اور لڑکوں پر اثر انداز ہونے والے خاندانی دباو¿ کی اقسام جان لینے کے بعد سماجی خدمات کے پروگراموں میں وسعت لائی جا سکتی ہے۔خاص طور پر یہ نتیجہ اسکول کی بنیاد پر موٹاپے کی روک تھام کے پروگراموں کے لیے اہم ہے جہاں اب تک بچوں کی خوراک اور جسمانی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے۔محقق فرنینڈس نے تجویز کیا کہ بچپنے میں خاندانی کشیدگی کے ساتھ مدد کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے سے بچوں کو نوجوانی میں صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…